ٹرمپ کے بیٹے نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کردیا

ٹرمپ کے بیٹے نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کردیا

معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا پاکستانی نقشے میں مقبوضہ وادی کو شامل کرنے پر شکریہ ادا کردیا۔

گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا ٹوئٹ پاکستان میں توجہ کا مرکز  بن گیا،  پاکستان کے نقشے میں بھارت کے زیر انتتظام کشمیر کو دکھا یا گیا۔

>

ٹرمپ کے بیٹے کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ پوری دنیا ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکنز کی حامی ہے، جبکہ جوبائیڈن کو دنیا بھر میں بہت کم حمایت حاصل ہے۔

پاکستانی عوام نے تو اس بات پر غور و فکر کیا  مگر دوسری جانب امریکی کامیڈین بھی اپنا ردعمل دینے سے باز نہ آئے۔

>

انہوں نے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کا شکریہ ادا، اور لکھا کہ جموں کشمیر کو پاکستان میں شامل کرنے پر میں آپ کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔

خیال رہے کہ رواں برس ماہِ اگست میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنادیا گیا تھا، وفاقی کابینہ کی جانب سے نئے نقشے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی تقریب رونمائی پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دن یہی نقشہ پاکستان کا نقشہ ہوگا۔

 

 

Editor

Next Post

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 20پیسے کی کمی

جمعرات نومبر 5 , 2020
کراچی :انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 20پیسے کی کمی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی کراچی(ویب ڈیسک )انٹر بینک میں بدھ کوامریکی ڈالر مزید 20پیسے کی کمی سے159.80روپے کی سطح پر آگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف […]