پارٹی فنڈنگ کیس،تمام سیاسی جماعتوں سے 24فروری تک جواب طلب

پارٹی فنڈنگ کیس،تمام سیاسی جماعتوں سے 24فروری تک جواب طلب

3سیاسی جماعتوں کے فنڈز کی چھان بین چل رہی ہے،ممبر الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں تمام سیاسی جماعتوں سے24 فروری تک جواب طلب کر لیا ۔درخواست گزار پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، چھان بین سے متعلق پولیٹیکل فنانس ونگ نے رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ۔الیکشن کمیشن نے 19 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ رپورٹ کا جائزہ لے کر اپنے اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔ممبرالیکشن کمیشن نے بتایا کہ3سیاسی جماعتوں کے فنڈز کی چھان بین چل رہی ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.