پاکستانی اورانڈونیشیئن عمرہ زائرین حجاز مقدس پہنچ گئے

ریاض  (ویب ڈیسک)

پابندیوں میں نرمی، زائرین کو تین روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا

سعودی عرب میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد غیر ملکی عمرہ زائرین کی آمد جاری ہے۔تیسرے مرحلے میں پاکستانی اورانڈونیشین عمرہ زائرین حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں جہاں زائرین کو تین روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ پابندیوں میں نرمی کے تیسرے مرحلے میں تقریبا 20 ہزار افراد روزانہ عمرہ ادا کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مرحلہ وار عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا ہے جب کہ وبا کی وجہ سے حج کو بھی محدود کیا گیا تھا۔

Editor

Next Post

سپریم کورٹ، موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان

منگل دسمبر 15 , 2020
سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات21 دسمبر تا 3 جنوری ہوں گی جبکہ تعطیلات کے دوران عدالتیں کھلی رہیں گی۔ سپریم کورٹ میں 21 تا 24 دسمبر دو بینچ کیسز کی شنوائی کریں گے۔ […]