پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں فروری کے پہلے ہفتہ میں مندی کا رجحان غالب

کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں فروری کے پہلے ہفتہ کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان غالب

سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس میں137.09پوائنٹس کی کمی

کراچی( ویب  نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں فروری کے پہلے ہفتہ کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان غالب آگیا،سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس137.09پوائنٹس کی کمی سے46248.45پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ50.93فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ  میں سرمایہ کاروں کے15ارب6کروڑ51لاکھ روپے ڈوب گئے اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 17.45 فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میںگرمجوشی کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس46762پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم ازاں سرمایہ کاروںکی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس46190پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری بھی آئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس137.09پوائنٹس کی کمی سے46248.45پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس110.71پوائنٹس کی کمی سے19208.14پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 60.45پوائنٹس کی کمی سے32001.08پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر430کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے193کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ219میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب98ارب45کروڑ60لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب83ارب39کروڑ9لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت294.50روپے کے اضافے سے 10094.50روپے اوریونی لیور فوڈز200روپے کے اضافے سے14500روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو92.80روپے کی کمی سے2929.87روپے اورگیٹرن انڈسٹریز کے حصص42روپے کی کمی سے 528روپے ہوگئی ۔

Editor

Next Post

ڈیجیٹل روابط اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  کے فروغ  سے معاشی استحکام حاصل ہو گا، ڈاکٹر عارف علوی

منگل فروری 2 , 2021
ڈیجیٹل روابط اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  کے فروغ  سے معاشی استحکام حاصل ہو گا، ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کی ای کامرس ، ای ہیلتھ اور ای فنانسنگ کی راہ پر گامزن ہے، ایچ ای سی کی تقریب سے خطاب اسلام آباد(ویب  نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں نوجوانوں کی […]