پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا

کراچی :اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس370.84پوائنٹس کے اضافے سے45964.27پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

کراچی(ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا ، سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس370.84پوائنٹس کے اضافے سے45964.27پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ65.70فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 69ارب24کروڑ7لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت سے8.36فیصدزائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی نئی سرمایہ کاری کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے46077پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ کے سبب حصص فروخت کا دباو بڑھنے سے 46ہزار کی نفسیاتی حد برقرارنہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہاورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس370.84پوائنٹس کے اضافے سے45964.27پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس179.90پوائنٹس کے اضافے سے19235.79پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 265.24پوائنٹس کے اضافے سے31534.49پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر417کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے274کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ125میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت81کھرب63ارب57کروڑ76لاکھ روپے سے بڑھ کر82کھرب32ارب81کروڑ83لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میں آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت 135روپے کے اضافے سے1940روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت95.87روپے کے اضافے سے1935.87روپے ہوگئی جب کہ وائتھ پاک49.60روپے کی کمی سے 935.40روپے اورگیٹرن اندسٹریز  کے حصص کی قیمت44.24روپے کی کمی سے545.75 روپے ہوگئی ۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.