پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کی بکنگ شروع کردی، ترجمان پی آئی اے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام کے لئے مزید 28 پروازوں کی اجازت بھی طلب کر لی گئی

سعودیہ جانے والے مسافروں کو 48 گھنٹے کے اندر کرونا کا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا لازمی ہو گا

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کی بکنگ شروع کردی، جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام کے لئے مزید 28 پروازوں کی اجازت بھی طلب کر لی گئی ،سعودیہ جانے والے مسافروں کو 48 گھنٹے کے اندر کرونا کا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا لازمی ہو گا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودیہ جانے والے مسافروں کے لئے پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کااعلان کردیاہے سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ شروع کر دی پی آئی اے کا سعودی عرب کا آپریشن فعال تھا تاہم اب پاکستان سے مسافر بھی جا سکیں گے پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کی ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہا ہے۔ 30 ستمبر تک جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام کے لئے مزید 28 پروازوں کی اجازت بھی طلب کر لی گئی ہے۔وہ تمام مسافر جن کے پاس سعودی عرب کا رہائشی ، اقامہ ہولڈر یا وزٹ ویزہ ہے وہ سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیںسعودیہ جانے والے مسافروں کو 48 گھنٹے کے اندر کرونا کا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا لازمی ہو گا.

Editor

Next Post

وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلوں کاسلسلہ شروع  ہوگیا،

جمعرات ستمبر 17 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈی جی پلاننگ ،ڈی جی ٹیکنیکل،سیکرٹری ریلوے بورڈ کودیگر شعبوں کے ڈی جیزلوک افٹر کررہے ہیں ڈی جی والٹن اکیڈمی ظفر زمان رانجھا کوایم ڈی پراکس  تعینات کردیاگیا وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلوں کاسلسلہ شروع  ہوگیا،ڈی جی پلاننگ ،ڈی جی ٹیکنیکل،سیکرٹری ریلوے بورڈ […]