پاکستان اورسعودی عرب کا تعلقات کی مضبوطی کیلئے ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اورسعودی عرب کا تعلقات کی مضبوطی کیلئے ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملکی سیاحت کی صنعت کی ترقی کیلئے پاکستان کے خوبصورت چہرے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا،سعودی سفیر

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان اور سعودی عرب نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ثقافتی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے،تفصیل کے مطابق پاکستان کے لئے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ پر نشر کرنے کے لئے پاکستانی فلموں اور ڈراموں کا عربی زبان میں ترجمہ کیا جائے گا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ثقافتی تعاون دونوں برادر ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کو بہتر بنائے گا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ ملکی سیاحت کی صنعت کی ترقی کیلئے پاکستان کے خوبصورت چہرے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا

Editor

Next Post

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارفضائی سفر ٹرین سے بھی سستاہوگیا

جمعہ ستمبر 4 , 2020
پی آئی اے نے نیا کرایہ جاری کرکے سب کوحیران کردیا،اسلام آباد، لاہورسے کراچی کاکرایہ ٹرین سے بھی کم ہوگیا مسافر 20کلوسامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ  7 ہزار 4سو جبکہ دوطرفہ13ہزار5سو کردیا اسلام آباد سے کراچی ٹرین کایکطرفہ اے سی بزنس کاکرایہ 7ہزار 5سو روپے ہے پر کشش کرایوں کے […]