پاکستان بھر میں کورونا کا زور کم ہو گیا، 24 گھنٹوں میں صرف 8 اموات ہوئیں

لاہور: (ویب ڈیسک ) ملک بھر میں کورونا کا زور انتہائی کم ہو گیا، 24 گھنٹوں میں صرف 8 اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6082 ہو گئی۔

کورونا سے اب تک چھ ہزار 82 اموات ہوئی ہیں، سندھ میں ایک لاکھ 23 ہزار 549 ، پنجاب میں 94 ہزار 360 مریض، خیبرپختونخوا میں 34 ہزار 635، بلوچستان میں 11 ہزار 884 کیسز ہیں۔

اب تک دو لاکھ 60 ہزار 248 افراد کورونا کو شکست دیکر گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 791 ہے۔

Editor

Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب نے نیب میں پیش ہونے کا اعلان کردیا

اتوار اگست 9 , 2020
لاہور: (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جب دامن صاف تو ڈرنے کی کیا ضرورت ہے، تمام امور قانون کے مطابق چلارہے ہیں، پروپیگنڈا کرنے والوں کو روز جواب دیتے ہیں، کردارکشی کے بجائے خرابیوں کی نشاندہی کی جائے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا […]