پاکستان میں تجرباتی طور پر استعمال ہونیوالی کورونا ویکسین برازیل میں محفوظ قرار

لاہور (ویب ڈیسک)

پاکستانیوں کے لیے کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر، پاکستان میں ٹرائل کی جانے والی چینی ویکسین برازیل میں مکمل محفوظ قرار دے دی گئی۔

برازیل میں اب تک 9 ہزار افراد کو کورونا کی تجرباتی ویکسین دی جاچکی ہے۔ برازیلی حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین محفوظ ہے، آفادیت رپورٹ کلینکل ٹرائل مکمل ہونے پر جاری کی جائے گی۔ برازیلی ریاست ساؤپاولا نے فروری کے آخر تک 6 کروڑ چینی ویکسین خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، برازیل میں کوروناسے اموات امریکا کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔

Editor

Next Post

کیپٹن(ر) صفدر گرفتاری؛ آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ افسران کا چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ

منگل اکتوبر 20 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک) آئی جی سمیت  سندھ پولیس کے دیگر اعلی افسران نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اور رہائی کے معاملے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں چھٹیوں پر جانے پر غور شروع کردیا ہے جب کہ ایڈیشنل آئی جی نے دو ماہ کی چھٹی کی درخواست جمع […]