پاکستان میں کورونا وائرس … مریضوں کی تعداد 20884 جبکہ ہلاکتیں 476 ہو چکی ہیں

لاہور:  پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 20884 جبکہ ہلاکتیں 476 ہو چکی ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 5635 افراد کورونا مرض سے مکمل صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب کی صورتحال سب سے خطرناک ہے جہاں کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔

صوبہ پنجاب میں اس وقت 7646 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 7882، اسلام آباد میں 415، صوبہ بلوچستان میں 1218، خیبر پختونخوا میں 3288، آزاد کشمیر میں 71 جبکہ گلگت بلتستان کے 364 کنفرم کیس ہیں۔

اموات کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کی صورتحال کشیدہ ہے جہاں 185 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں 137، صوبہ پنجاب میں 126، اسلام آباد میں 4، صوبہ بلوچستان میں 21 اور گلگت بلتستان میں اب تک 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

اس موذی سے صحتیاب ہونے والوں میں آزاد کشمیر کے 44، بلوچستان کے 197، گگت بلتستان کے 260، اسلام آباد کے 56، خیبر پختونخوا کے 856، صوبہ پنجاب کے 2667 اور صوبہ سندھ کے 1555 شہری شامل ہیں۔

Editor

Next Post

دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری، ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار  سے متجاوز،35لاکھ 66ہزار افراد متاثر

پیر مئی 4 , 2020
نیویارک ، لندن ، میڈرڈ ، روم ،پیرس،تہران (صباح نیوز) دنیا   میں کورونا  کی لپیٹ ، ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 285 ہوگئی، 35 لاکھ 66 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار 735 افراد موت  کی […]