پاکستان میں کورونا وائرس مزید 55افراد جاں بحق ،2155نئے کیسز رپورٹ،

کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید55افراد جاں بحق
اموات10047ہو گئیں ،2155نئے کیسز رپورٹ، متاثرین کی 477240سے تجاوز کر گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان میں  مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 55افراد جاں بحق ہو گئے ، اموات 10047ہو گئیں ،2155نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی 477240سے تجاوزکر گئے  ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداوشمار کے مطابق۔پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 30 ہزار 113 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور37ہزار80 زیر علاج ہیں،۔ ملک بھرمیں کورونا کے 2 ہزار219مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار520، خیبرپختونخواایک ہزار 627، اسلام آباد415، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 220 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار556، خیبر پختونخوا57 ہزار982، سندھ 2 لاکھ 13 ہزار193، پنجاب  ایک لاکھ 37 ہزار295، بلوچستان18 ہزار118، آزاد کشمیر میں 8 ہزار241 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 8522 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.