پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیوں کو مستردکردیا

پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیوں کو مستردکردیا

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیانات واضح اور غیر متزلزل ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو ممکنہ طور پر تسلیم کرنے کی بے بنیاد قیاس آرائیوں کو قطعی طور پرمستردکردیا ،ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیانات واضح اور غیر متزلزل ہیں، وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور فلسطینیوں کے لیے قابل قبول حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان قطعی طور پر فلسطینی عوام کے جائز حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے،فلسطین میں دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ضروری ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان1967کی سرحدات اور دارالخلافہ القدس الشریف پرمشتمل آزاد ریاست فلسطین کا حامی ہے۔

Editor

Next Post

یو ایچ ایس  کے زیراہتمام  ایم فل کے امتحان میں آئی پی ایچ کا رزلٹ 100 فیصد رہا۔

منگل نومبر 24 , 2020
یو ایچ ایس  کے زیراہتمام  ایم فل کے امتحان میں آئی پی ایچ کا رزلٹ 100 فیصد رہا۔ ایم فل کمیونٹی میڈیسن پارٹ II کے سالانہ امتحان 2019 میں حصہ لینے والے IPH کے تمام ڈاکٹرز کامیاب قرار لاہور (ویب ڈیسک ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS), لاہور کے زیر اہتمام ایم فل کمیونٹی […]