پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، آزادی کا حق دلانے کیلئے لڑتے رہیں گے: عمران خان

اسلام آباد: (ویب نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے لڑتے رہیں گے۔

کشمیریوں کے نام اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا آج کے دن کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظورکی تھی، سلامتی کونسل بھی کشمیریوں کاحق خودارادیت تسلیم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کشمیری عوام بھارتی حکومت اور ان کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کےعزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم جانتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب انصاف کا بول بالا ہو گا۔

Editor

Next Post

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے 622 پی ایچ ڈیز بے روزگار

اتوار جولائی 19 , 2020
کراچی(صباح نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے622 فریش پی ایچ ڈیز گزشتہ ڈیڑھ سال سے بے روزگاری کے دن کاٹ رہے ہیں جبکہ  ملک بھر میں بیروزگار پی ایچ ڈیز کی تعداد2 سے 3 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے  دوسری  پی ایچ ڈی […]