پاکستان کوروناوائرس ..694نئے کیسز رپورٹ ..،فعال کیسز کی تعداد8 ہزار205

کوروناوائرس ‘ملک بھر میں مزید6افراد جاں بحق ،اموات 6457ہو گئیں

694نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار275 ہوگئی

2 لاکھ 95 ہزار613افراد صحت یاب ،فعال کیسز کی تعداد8 ہزار205 ،548 افراد کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 6افراد چل بسے ،اموات 6457ہو گئیں جبکہ 694 کیسز رپورٹ ہونے سے  متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار275 ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران6اموات ہوئیں اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار457 ہوگئی ،ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے 2 لاکھ 95 ہزار613افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد8 ہزار205 رہ گئی،548 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار776 ہوگئی۔ پنجاب میں99 ہزار128، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار617، بلوچستان میں15 ہزار13، اسلام آباد میں16 ہزار440، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار649 اور گلگت میں3 ہزار662 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار230 اور سندھ میں 2 ہزار486 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 71 ہو گئی ۔ ملک بھر کے 735 ہسپتا لوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ۔ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔mk/nsr

#/S

Editor

Next Post

گلگت بلتستان پرپارلیمانی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ..اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بائیکاٹ کا خدشہ

اتوار ستمبر 27 , 2020
گلگت بلتستان کے معاملے پرپارلیمانی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اپوزیشن نے اجلاس پر اعتراض کر دیا ہے۔تمام اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بائیکاٹ کا خدشہ  اجلاس کے لئے حکومت اپوزیشن کی تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین  […]