پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرریاںوتبادلے …کورکمانڈرز لاہور،ملتان،کراچی،بہاولپورتبدیل

پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرریاںوتبادلے

کورکمانڈرز لاہور،ملتان،کراچی،بہاولپورتبدیل

لیفٹیننٹ جنرل سردار حسان اظہر حیات ملٹری سیکرٹری جبکہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرریاں کی گئیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جرنل خالد ضیا کور کمانڈر بہاولپور اور  لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیے گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر اے ایس ایف سی، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایو یلیوایشن ، لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان انسپکٹر جنرل آرمز اور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔  لیفٹیننٹ جنرل سردار حسان اظہر حیات کو ملٹری سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے،اس سے قبل  پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی کردی گئی ، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلی سطح پر ترقیاں ہوئی ہیں اور 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور سمیت اختر نواز، سردار حسن اظہر حیات،  سرفراز علی، محمد علی اور سلمان فیاض غنی شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار  کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔

 

Editor

Next Post

e-Paper – Daily Wifaq – Rawalpindi – 26-11-2020

جمعرات نومبر 26 , 2020
Share on FacebookShare on TwitterShare on Linkedin