پشاور۔۔سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپلوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا

پشاورپولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد کرلی

پشاور(ویب  نیوز)

پشاور پولیس نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوجوان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے نظر آ رہا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پشاورپولیس کی سوشل میڈیا ٹیم نے ملزم کی نشاندہی کی جس پر ایس ایچ او تھانہ ریگی عرفان خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم سبحان خان ولد پرویز خان سکنہ ریگی روکیزئی کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

Editor

Next Post

پنجاب یونیورسٹی  ویب نار میں کشمیر کاز اوئرنس کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کرنے کی تجویز

اتوار فروری 7 , 2021
پنجاب یونیورسٹی  ویب نار میں کشمیر کاز اوئرنس کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کرنے کی تجویز لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ہونے والے ویبنار میں تجویز دی گئی ہے کہ کشمیر کاز اوئرنس کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کی جائے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور میڈیا کے […]