پشاور میں جعلی سکے بنانے والا ملزم گرفتار

پشاور (ویب ڈیسک)

کیپیٹل سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی سکے بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا جس کی سکے ڈھالنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ایس ایس پی آپریشن منصور امان کو خفیہ اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی عتیق شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خصوصی آپریشن کیا جس میں ڈی ایس پی گلبہار لقمان، ایس ایچ او پھندو ہمایوں خان اور دیگر پولیس افسران نے حصہ لیا۔

پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر جعلی سکے ڈھالنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سجاد الرحمان ولد رحمان شاہ کا تعلق حسن خیل شیریکرہ سے ہے۔

ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے جعلی سکے بنانے والی مشینری برآمد کرلی گئی اور دوران تلاشی اس کے قبضے سے تیار جعلی سکے بھی برآمد ہوئے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف کرنسی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج  کرکے مزید قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔

Editor

Next Post

WHO کا سندھ کو 22 کروڑ مالیت کے طبی سامان اور گاڑیوں کا عطیہ

جمعرات دسمبر 10 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک / جنگ) عالمی ادارہ صحت نے محکمہ صحت سندھ کو 22 کروڑ مالیت کی موبائل ویکسینیشن وینز، نگرانی کے لیے ڈبل کیبن گاڑیاں اور طبی سازوسامان کا عطیہ دیا ہے جبکہ ادارے نے صوبے بھر میں 345 ویکسینیشن سینٹرز کی تزئین و آرائش اور ان میں بہتر […]