پنجاب حکومت کا رواں سال گنے کی قیمت 200 روپے فی من رکھنے کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک)

پنجاب حکومت نے رواں سال گنے کی قیمت 200 روپے فی من رکھنے کے ساتھ 10 نومبر سے کرشنگ سیزن کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب حکومت نے امسال گنے کی کم از کم قیمت 200 روپے فی من رکھی ہے اور انشاء اللہ 10 نومبر سے کرشنگ سیزن کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری حکومت سے پہلے پنجاب میں گنے کےکسانوں کو صرف 100-120 روپے فی من ریٹ ملتا تھا، ہم نے پچھلے 2 سال سرکاری ریٹ (کم از کم 180/190 روپے) پر فوری ادائیگیاں یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ رمضان شوگر ملز جیسی ملز سے ہم نے غریب کسانوں کے پچھلے کئی سالوں سے دبائے ہوئے کروڑوں روپے ریکور کروائے۔

عثمان بزدار نے مزید لکھا کہ کسانوں کو کیش کی بجائے بنک اکاؤنٹ میں ادائیگی کی شروعات کی گئی اور کرشنگ دیر سے شروع کرنے والی ملز پر جرمانے کی حد 50 ہزار یومیہ سےبڑھا کر 50 لاکھ تک کر دی گئی ہے۔

Editor

Next Post

ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاوّل 19 اکتوبر کو ہوگی

ہفتہ اکتوبر 17 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاوّل پیر کو ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں  ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ  یکم ربیع […]