سرکاری میڈیکل کالجوں میں 22 فروری سے کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک)

پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں 22 فروری سے کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجوں کی کلاسز یکم مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کسی نادار طالب علم کو فیس نہ ہونے پر داخلے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ پرنسپل کی سفارش پر یو ایچ ایس خود طالبعلم کی فیس ادا کرے گی۔

Editor

Next Post

اسلام آباد ہائیکورٹ حملے میں ملوث وکلا کو مثالی سزا ملنی چاہیے، چیف جسٹس اطہر من اللہ

پیر فروری 15 , 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ عدالت پر حملے میں ملوث وکلا کو مثالی سزا ملنی چاہیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سہیل […]