پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیددھند ،حد نگاہ انتہائی کم

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیددھند ،حد نگاہ انتہائی کم

 موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند، پروازوں کا شیڈول متاثر

لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب کے میدانی علاقوں میں شد دھند چھائی رہی ،حدنگاہ انتہائی کم رہی ، موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج رہا۔ پنڈی بھٹیاں، قصور، وہاڑی بورے والا میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہی۔ قومی شاہراہ پر لاہور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند کا راج رہا۔موٹروے پولیس نے دھند میں شہریوں کو بغیر ضرورت سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ دھند کے باعث فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا، لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.