پنجاب: گاڑیوں کی رجسٹریشن کا بائیومیٹرک نظام متعارف کرانے کی منظوری

لاہور (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کےلیے بائیومیٹرک نظام متعارف کرانے کی اصولی منظوری دے دی۔

نئے نظام کے تحت ٹرانسفر آرڈر فارم کے بجائے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوسکے گی ۔

بائیو میٹرک سسٹم سے شہری کو محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے دفاتر کا چکر لگانے سے نجات ملے گی۔

اعلیٰ سطح اجلاس میں عثمان بزدار نے صوبے میں چار چھوٹے ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ چھوٹے ڈیم بنانے سے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مل سکے گا۔

Editor

Next Post

آٹے اور چینی کی قیمتیں بڑھنے نہیں دیں گے، وزیراعظم

منگل ستمبر 1 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں آٹے اور چینی کی قیمتیں بڑھنے نہیں دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بارش سے کراچی کی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی جبکہ ٹرانسفارمیشن پلان سے […]