پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان…ایک روپے 71 پیسے کی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے کی کمی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار اور پیر کی درمیانی شب 16نومبر(12 بجے) سے اطلاق ہوگیا ہے  نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے 79 پیسے کمی کے بعد 101 روپے 43 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 79 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔

Editor

Next Post

گلگت بلتستان الیکشن ٢٠٢٠..پی ٹی آئی کو 9،آزاد امیدواروں کو6،پیپلز پارٹی کو5 پر برتری

پیر نومبر 16 , 2020
گلگت بلتستان الیکشن 2020 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے پی ٹی آئی کو 9،آزاد امیدواروں کو6،پیپلز پارٹی کو5،اسلامی تحریک ،وحدت المسلمین اور جے یو آئی (ف) کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہ گلگت(ویب ڈیسک )گلگت بلتستان الیکشن 2020 کے غیر حتمی اور […]