پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اوگرا کی جانب سے حکومت کو  پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے  اضافے کی تجویز ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز تیار کرلی گئی ہے جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کل نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ نئی قیمتیں پندرہ روز کے لئے نافذ ہوں گی۔

Editor

Next Post

لاہور میں صفائی کی حالت ابتر، ایک بار پھر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگنا شروع ہوگئے

پیر دسمبر 14 , 2020
لاہور (ویب ڈیسک) شہر میں ہر روز پیدا ہونے والے 5 ہزار سالڈ ویسٹ کی بڑی مقدار اُٹھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے متعدد دیگر محکموں سے مدد مانگ لی۔ لاہور میں روزانہ پیدا ہونے والے تقریباً 5 ہزار ٹن سالڈ ویسٹ اُٹھانے کے لیے […]