پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اوگرا نے وفاقی حکومت کو موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی سمری ارسال کردی ہے تاہم موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناظر میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے جو آج(جمعرات) وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری میں 16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر ہی رکھنے کی سفارش کی گئی ہےتاہم حکومت موجودہ سیاسی صورتحال اور عوامی ردعمل کے باعث مہنگائی کی شرح میں کمی کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ کمی کر سکتی ہے جس کے لیے پیٹرولیم لیوی میں کمی کی جا سکتی ہے تاہم اس حوالے سے  حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے وزیراعظم کی منظوری سے آج ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر 30روپے، پٹرول پر 27روپے 32پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے اورمٹی کے تیل پر فی لیٹر 11روپے 43پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے اور اگر حکومت نے عوام کو ریلیف دینا ہوا تو پٹرولیم لیوی کی شرح میں کمی کی جائے گی البتہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاور ت اور منظوری سے کرے گی۔

Editor

Next Post

صدر شی جن پنگ کی چینی فوج کو جنگ کے لیے تیاررہنے کی ہدایت

جمعرات اکتوبر 15 , 2020
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر نے فوج  کو پوری توجہ اور توانائی کے ساتھ جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کےمطابق منگل کو ہانگ کانگ کی سرحد سے ملحقہ صوبے گوان دونگ میں پیپلز لبریشن آرمی کی میرین کور کا معائنہ […]