پی آئی اے نے عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے پاکستان سے جدہ اور مدینہ منورہ جانے والی پروازوں کے لئے عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جو کہ 31 دسمبر 2020ء تک لاگو رہے گی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسس 91000 روپے ہوگا۔ تاہم پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکسس 96000 روپے ہوگا۔

جدہ اور مدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلوگرام ہوگی۔ ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیر خوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت ہوگی۔

مسافروں کو 5 لیٹر آب زم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی۔ پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی شروع کر دی ہے جس کے تحت کم از کم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا۔

تمام مسافروں کو سفر سے کم از کم 7 دن قبل ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی۔ عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پر فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

Editor

Next Post

ڈالر کی بے قدری جاری، سات ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

بدھ نومبر 11 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور اب ڈالر کی قدر ساڑے ساتھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی بہ نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا […]