پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال

کراچی (ویب ڈیسک)

پی آئی نے نئے یورپی جہازوں کے ساتھ  برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغازکردیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال ہوگیا ہے اور نئے یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا جائے گا، جس کے لئے پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے لندن، لاہور سے لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، آرام دہ نشستیں، حلال کھانا اور دنیا کے بہترین ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کی حامل پروازیں براہ راست آپریٹ کریں گی، امید ہے ہمارے مہمانان کسی بھی بہترین ائیرلائن سے بہتر یا ہم پلہ سروس کیلئے قومی ائیرلائن کا انتخاب کریں گے۔

Editor

Next Post

کراچی: غیر اخلاقی ویب سائٹس چلانے والا گروہ گرفتار

ہفتہ اکتوبر 17 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی سے غیر اخلاقی ویب سائٹس چلانے والا گروہ پکڑ لیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائمز فیض اللّٰہ کوریجو کے مطابق ملزمان کچھ لڑکیوں سے زبردستی غیر اخلاقی کام بھی کرواتے ہیں۔ اے ڈی ایف آئی اے […]