پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا منصوبہ..

پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا منصوبہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے اخراجات کی منظوری دے گی

پی آئی اے ملازمین کو گھر بھیجنے کے لئے والنٹری سیپریشن سکیم تیار کی گئی ہے،دستاویز

پی آئی اے نے سکیم کی مد میں حکومت سے 12 ارب 87 کروڑ روپے مانگ لیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت نے پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا پلان بنا لیا  ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے اخراجات کی منظوری دے گی۔دستاویز کے مطابق پی آئی اے ملازمین کو گھر بھیجنے کے لئے والنٹری سیپریشن سکیم تیار کی گئی ہے، پی آئی اے نے سکیم کی مد میں حکومت سے 12 ارب 87 کروڑ روپے مانگ لیے، وی ایس ایس سکیم کے تحت فارغ ملازمین کو ادائیگیاں اڑھائی سال میں کی جائیں گی، والنٹری سیپریشن سکیم کے تحت ادارے سے افرادی قوت کا بوجھ کم ہوگا۔دستاویز میں کہا گیا کہ ملازمین کو گھر بھیجنے سے ادارے کو سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت ہوگی، پی آئی اے کے 30 جہازوں کے لئے ملازمین کی تعداد7 ہزار 500 تک رکھنے کا پلان بنایا گیا، پی آئی اے کے ایک جہاز کے ساتھ صرف 250 ملازمین ہوں گے، پی آئی اے ملازمین کے ریٹائرمنٹ اخراجات کا معاملہ ای سی سی میں زیر غور آئے گا۔

#/S

Editor

Next Post

پاکستان سے ملنے والے تعاون سے بہت مطمئن ہیں، جواد ظریف

بدھ نومبر 11 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان سے ملنے والے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سے ملنے والے تعاون سے بہت مطمئن ہیں۔ انہوں […]