پی ٹی اے کا ٹک ٹاک ایپ کی مشروط بحالی کا فیصلہ

پی ٹی اے کا ٹک ٹاک ایپ کی مشروط بحالی کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ پر سے مشروط پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی طرف سے بے حیائی پر مبنی اور غیر اخلاقی ویڈیوز میں بار بار ملوث پائے جانے والے اکاونٹس کو بلاک کرنے کی یقین دہانی کے بعد ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو ٹک ٹاک ایپ کے اکاونٹس میں مقامی قوانین  کے تحت تبدیلی لانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے اجلاس میں ٹک ٹاک انتظامیہ کے اقدامات کے جائزہ لینے کے بعد ایپ کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ ٹاک ٹاک کی مشروط بحالی کا فیصلہ ہوا ہے اور انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ یہ مواد دوبارہ شائع نہیں ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ جو اکاونٹ ممنوعہ مواد پھیلانے میں ملوث رہے انہیں بلاک کیا جائے گا اور اکاونٹس کو مقامی قوانین کے مطابق چلایا جائے گا۔خیال رہے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے 9 اکتوبر کو عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کی تھی

Editor

Next Post

پمز اسپتال میں کروڑوں روپے مالیت کی ادویات جعلی رسیدوں پر جاری ہونے کا انکشاف

منگل اکتوبر 20 , 2020
پمز اسپتال میں کروڑوں روپے مالیت کی ادویات جعلی رسیدوں پر جاری ہونے کا انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ادویات کی خریداری میں بے ضابطگیوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی دستاویزات کے مطابق 2016-18 تک 89 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ادویات خریدی اور جاری […]