چوری کی انوکھی واردات: چور قیمتی سامان کے بجائے لاکھوں مالیت کے کبوتر لے اڑے

کراچی:(ویب ڈیسک) شہر قائد میں چوری کی انوکھی واردات کی گئی، چور قیمتی سامان کے بجائے لاکھوں مالیت کے نایاب کبوتر لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں یوسی چیئرمین کےگھر میں چوری کی انوکھی واردات رونما ہوئی جس میں چور قیمتی سامان کے بجائے19 نایاب کبوتروں کی جوڑیاں لے اڑے۔

یوسی چیئرمین سردار غفور شکایت لے کر تھانے پہنچ گئے۔انہوں نے بتایا کہ 5 لاکھ مالیت کے کبوتر وں کی جوڑیاں گھر سے چوری ہوئیں۔کلا کوٹ تھانے میں نامعلوم کبوتر چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے کراچی پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد کر لی تھی۔

Editor

Next Post

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے: وزیراعظم نے واضح کر دیا

ہفتہ جولائی 18 , 2020
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ عمران خان نے واضح کرتے ہوئے کہا پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے۔ وزیراعظم سے ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزادر نے ملاقات کی۔ عمران خان نے عوامی ریلیف […]