ڈریپ  کی جانب سے 94جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

ہائی بلڈپریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

 اضافہ شدہ قیمت30جون 2021تک برقراررہے گی، ان ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے 94جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ ہائی بلڈپریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات اور کتے کے کاٹے کی ویکسین کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اضافہ شدہ قیمت30جون 2021تک برقراررہے گی۔ ان ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی جبکہ اس فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈریپ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ۔ وفاقی کابینہ نے گذشتہ ماہ 22ستمبر کو94ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ شدہ ایم آر پی کے حصول کے لئے دو شرائط ہوں گی۔ ان ادویات کی اضافہ شدہ قیمت 30جون 2021تک منجمدرہے گی۔ ڈرگ لیبرنگ اینڈ پیکنگ رولز1986کے تحت پیکٹ کے لیبل پر ایم آرپی پرنٹ کرے گی۔

Editor

Next Post

 سری نگرکے مضافات میں2 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیاگیا

بدھ اکتوبر 28 , 2020
 سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں کشمیر کے انگریزی اخبارگریٹر کشمیر کے دفتر پراین آئی اے کا چھاپہ  اے ایف اے ڈی کے چیرمین پرویز امروز اور یوسف صوفی کے گھر پر بھی چھاپہ  بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگرکے مضافات  میں2 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار […]