کراچی، فیکٹری کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی

کراچی (ویب ڈیسک)

کراچی کے انڈسٹریل ایریا سائٹ میں ایک گارمنٹ فیکٹری کی چھت گرنے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے اور ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کے مطابق واقعہ سائٹ میں سیمنز چورنگی کے قریب پیش آیا ہے، سائٹ ایسوسی ایشن کے عہدے دار فرحان اشرفی کے مطابق متعدد افراد کے فیکٹری کی ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

سائٹ ایسوسی ایشن کی امدادی ٹیمیں، فائربریگیڈ کے ماہرین اور فائرفائٹرز، ایدھی فاؤنڈیشن، چھیپا ویلفیئر اور دیگر ریسکیو اداروں کے رضاکار جائے وقوعہ پر امدادی کام میں مصروف ہیں۔

واقعہ کے فوری بعد علاقہ مکینوں کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

سندھ رینجرز اور پولیس کی نفری بھی موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر قابو پانے اور امداد کے لیے موجود ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سائٹ ایریا تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ملبے سے ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیکٹری میں لَنچ بریک ہونے کی وجہ سے بہت کم افراد اندر موجود تھے، زخمی ہونے والے شخص کو بھی واش رومز سے نکالا گیا ہے۔

Editor

Next Post

آل پارٹیز کانفرنس ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی: وزیراعظم

پیر ستمبر 21 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی […]
PM Imran Khan