کراچی، گلشن اقبال میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تیاریاں

کراچی (ویب ڈیسک)

کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کارروائی آج صبح کی جائے گی، فٹ پاتھوں کو کلیئر کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں آپریشن شروع کیا جارہا ہے، دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ تجاوزات ہٹادیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کےدوران پتھارے اور ٹھیلے ہٹاکر فٹ پاتھوں کو صاف کردیا جائیگا، کسی سے رعایت نہیں کی جائیگی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اہلکاروں کا ساتھ دیں۔

Editor

Next Post

دس ارب درخت لگانا اور شہروں کی صفائی ہمارا ٹارگٹ ہے، وزیراعظم عمران خان

منگل اکتوبر 20 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہروں کی صفائی اور دس ارب درخت لگانا ہمارا ٹارگٹ ہے۔ یہ کام مشکل نہیں، بس لوگوں کے ذہنوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صاف، سرسبز وشاداب اعدادوشمار کے مقابلے میں حصہ […]