کراچی، پولیس، رینجرز کی کارروائی، 2انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے کمانڈر زاہد لاڈلہ اور مجید عرف مجنا گروپ سے ہے،ترجمان رینجرز

کراچی (ویب ڈیسک)

رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقہ لیاری میں مشترکہ کا رروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزمان امن عرف نریش اور اسامہ عرف مارواڑی  کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے کمانڈر زاہد لاڈلہ اور مجید عرف مجنا گروپ سے ہے۔ ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل ، بھتہ خوری، منشیات فروشی ، ڈکیتی اور ہینڈ گرنیڈ حملے کے مقدمات درج ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے15نومبر2020کولیاری میں رکشہ میں سوار صدام نامی شہری کو قتل کیا تھا جبکہ ملزم امن نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لیاری میں تاجروں سے بھتہ وصول کیا۔ ملزم بلدیہ ٹائون، سول ہسپتال، جوڑیا بازار اور شیر شاہ کے علاقوں میں 60سے زائد  ڈکیتیاں بھی کر چکا ہے۔ جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کو قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالہ کر دیا گیا  ۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.