کراچی: احتساب عدالت میں غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیس کی سماعت

کراچی (ویب ڈیسک)  کراچی کی احتساب عدالت میں غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں مفرور ملزم سابق وفاقی وزیر بابر غوری کیخلاف نیب نے اشتہاری قرار دینے کی رپورٹ پیش کر دی۔ نیب رپورٹ کے مطابق بابرغوری کیخلاف جائیداد کی ضبطگی کے حوالے سے کارروائی جاری ہے۔ ان کے خلاف بلوچستان اور پنجاب کے کچھ اضلاع سے رپورٹ نہیں مل سکی۔ ریفرنس میں ایم پی اے جاویدحنیف، روف اختر فاروقی اور دیگر ملزمان گرفتار ہیں۔ ریفرنس میں نامزد ملزم سابق وفاقی وزیر بابر غوری مفرور ہیں۔

نیب آرڈننس میں ترمیم سے متعلق ملزمان کے وکلا کی درخواست پر گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 

 

Editor

Next Post

چوہدری پرویز الہیٰ کا پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک سے فرانس کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

پیر اکتوبر 26 , 2020
فرانسیسی صدر مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں ورنہ انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی گفتگو لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک سے فرانس کا بائیکاٹ کرنے کا […]
Chaudheri pervez elahi