کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی تیزی کا رجحان ،کے ایس ای100انڈیکس400پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(صباح نیوز)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی تیزی کا رجحان رہا ،کاروباری اتارچڑھائو کے بعدکے ایس ای100انڈیکس400پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 38ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور50.08فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتہ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 3کاروباری دنوں میں انڈیکس1714.34پوائنٹس بڑ ھ گیا تھا جبکہ 2 کاروباری دنوں میں انڈیکس1302.92پوائنٹس گھٹ گیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میںبلندیوں کی جانب گامزن رہی ۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق کوروباوائرس کی وباء کے معیشت پر منفی اثر ات کے خدشے کے پیش نظر فروخت کے دبائو کی وجہ سے حصص کی قیمتوں میں آنیوالی تیزی کی لہر کے سبب مارکیٹ میں مندی کا رجحان بھی دیکھا گیا تاہم مالیاتی اداروں،میوچل فنڈز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کی پرکشش قیمتوں کا فائدہ اٹھانے کیلئے خریداری کا رجحان بڑھنے سے تیزی رونما ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں411.42پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 31621.79پوائنٹس سے بڑھ کر32033.21پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس190.45پوائنٹس کے اضافے سے14014.75پوائنٹس سے بڑھ کر14205.20پوائنٹس ہو گیا اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس22515.59پوائنٹس سے بڑھ کر22695.46پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 38ارب69کروڑ71لاکھ60ہزار695روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 60کھرب16ارب39کروڑ91لاکھ7ہزار571روپے سے بڑھ کر60کھرب55ارب9کروڑ62لاکھ68ہزار266روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر31915.14پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر30499.79پوائنٹس کی کم سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ8ارب روپے مالیت کے23کروڑ 33ہزار29ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم5ارب روپے مالیت کے12کروڑ70لاکھ65ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1687کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے845کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،746میں کمی اور96کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف ،ہیسکول پیٹرول،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،پائینیر سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،بینک آف پنجاب ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،پاک پیٹرولیم ،پاور سیمنٹ ،میزان بینک ،ڈی جی کے سیمنٹ ،پاک ا لیکٹرون اورکوہاٹ سیمنٹ سرفہرست رہے۔

Editor

Next Post

لوگ مر رہے ہیں اورانڈیا  مقبوضہ کشمیر کو بند کئے بیٹھا ہے، بلاول بھٹو زرداری

ہفتہ اپریل 11 , 2020
اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے سربراہ  بلاول بھٹو زرداری نے  ایک غیرملکی ٹی وی  انٹرویو میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے وفاقی حکومت کو مشترکہ کاوشوں کی پیشکش کی ،افسوس  حکومت پاکستان کورونا سے نمٹنے کیلئے سست رفتاری سے کام کر رہی ہے،صوبے اپنے اپنے طور پر کام […]