کراچی (ویب ڈیسک)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیا،پیٹرولیم ،توانائی ،مواصلا ت سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں135ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری سرگرمیوں میں تیزی سے76.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاربارکے آغاز سے کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس میں856.49پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 43548.21پوائنٹس سے بڑھ کر44404.70پوائنٹس ہو گیا اسی طرح394.65پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17851.24پوائنٹس سے بڑھ کر 18245.89پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29769.50پوائنٹس سے بڑھ کر 30292.04پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب35ارب15کروڑ66لاکھ15ہزار58