کراچی سمیت ملک کے گیارہ بڑے شہروں میں کورونا کا پھیلاؤ تیزہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک)

ملک بھرمیں این سی اوسی کی جانب سے کورونا ایس او پیزپرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ شہریوں کے لیے گھروں سے نکلتے وقت فیس ماسک کا استعمال لازم ہوگا۔ عوامی مقامات، اجتماعات، سرکاری اور نجی شعبہ کے دفاترمیں بھی فیس ماسک لازمی قراردیا گیا ہے۔  این سی اوسی نے صوبوں کو بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریستورانوں میں فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا وبا کا 80 فیصد تیز پھیلاؤ ملک کے گیارہ بڑے شہروں میں ہے جن میں کراچی، کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، اسلام آباد، حیدرآباد، میرپور، گلگت، مظفرآباد شامل ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اس وقت ملک بھرمیں 4 ہزار 374 اسمارٹ لاک ڈاؤن چل رہے ہیں، ملک بھرمیں 30 ہزار610 افراد اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ہیں۔

Editor

Next Post

کورونا وائرس' ملک بھر میںمزید 14افراد جاں بحق ،اموات 6759ہو گئیں

بدھ اکتوبر 28 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مزید 825نئے کیسز رپورٹ ہو نے سے   متاثرین کی تعداد تین لاکھ 30ہزار200ہو گئی،  3 لاکھ 11ہزار814 شفایاب گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث مزید 14مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی […]