کراچی: غیر اخلاقی ویب سائٹس چلانے والا گروہ گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک)

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی سے غیر اخلاقی ویب سائٹس چلانے والا گروہ پکڑ لیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائمز فیض اللّٰہ کوریجو کے مطابق ملزمان کچھ لڑکیوں سے زبردستی غیر اخلاقی کام بھی کرواتے ہیں۔

اے ڈی ایف آئی اے نے ورچوئل کرنسی کے نام پر خواتین کو غیر اخلاقی کاموں میں استعمال کئے جانے کا بھی انکشاف کیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے مکروہ کام کے لیے بھرتی کرنے کے لیے یہ گروپ اشتہارات بھی دیتا تھا۔

فیض اللّٰہ کوریجو نے مزید کہا کہ اشتہار میں 40 ہزار روپے تک تنخواہ دینے کا جھانسہ بھی دیا جاتا تھا اور خواتین کو گھر بیٹھے پارٹ ٹائم جاب کرنے کی آفر بھی کی جاتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس گروپ کے 35 سے زائد ممبر پاکستان بھر میں کام کر رہے ہیں، متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر گلشن اقبال میں فلیٹ پر کارروائی کی گئی۔

اے ڈی ایف آئی اے نے یہ بھی کہا کہ ویب سائٹ چلانے والا مرکزی ملزم فضل قادر گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے دفتر سے 9 موبائل فون، کمپیوٹر اور الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ برآمد الیکٹرانک ڈیوائسز سے غیراخلاقی ویڈیوز اور لڑکیوں کا ڈیٹا ملا ہے۔

فیض اللّٰہ کوریجو نے یہ بھی کہا کہ اپلی کیشن کی مالک سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Editor

Next Post

بزدار حکومت کا اہم اقدام، جدید ترین آلات سے لیس گاڑیاں بم ڈسپوزل سکواڈ کو مل گئیں

ہفتہ اکتوبر 17 , 2020
لاہور (ویب ڈیسک) بزدار حکومت نے صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تخریبی سرگرمیوں کے بروقت سد باب کیلئے اہم اقدام اتھاتے ہوئے جدید ترین آلات سے لیس نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں بم ڈسپوزل سکواڈ کو فراہم کر دیں۔ وزیر اعلی آفس میں نئی بم […]