کراچی میں سردی کی نئی لہر، درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

کراچی (ویب ڈیسک)

شہرقائد میں سردی کی حالیہ لہر کے باعث ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز تک سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی نئی لہر نے درجہ حرارت مزید 2 درجے گرادیا۔ گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ کی جانب سے 10 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی حالیہ لہر مزید تین سے چار روز جاری رہ سکتی ہے۔

Editor

Next Post

پی ڈی ایم کواحتجاج کا جنون،وزیراعظم پرسکون،اپنے کتوں کیساتھ کھیل میں مصروف

اتوار دسمبر 13 , 2020
اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم لاہور میں حکومت مخالف مظاہرہ کر رہا ہے تو دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اتوار کا روز بنی گالہ میں گزارا اور فارغ اوقات میں اپنے پالتو کتوں کیساتھ کھیلتے رہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر […]