کراچی میں گیس کی قلت پر ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی عدالت طلب

کراچی (ویب ڈیسک)

سندھ ہائی کورٹ نے گیس کی قلت پر ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی کو طلب کرتے ہوئے وضاحت مانگ لی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں گیس کی قلت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار محمود اختر نقوی کا موقف تھا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، گھروں میں گیس نہیں جس کی وجہ سے روٹی بھی تندور سے لا رہے ہیں، 9 دسمبر 2020 کو عدالت نے جواب طلب کیا مگر جواب بھی نہیں دیا جا رہا، ایم ڈی سوئی سدرن گیس کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ڈائریکٹر ایس ایس جی سی کو بلا رہے ہیں اور پوچھتے ہیں قلت کیوں ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، بتایا جائے کراچی میں گیس کی کمی کیوں ہے اور گیس کی قلت ختم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Editor

Next Post

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان ....32ماہ بعد 46ہزار کی نفسیاتی حد عبور

بدھ جنوری 13 , 2021
کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار کے ایس ای 100انڈیکسنے 32ماہ بعد 46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبورکرلیا مزید169.92پوائنٹس کے اضافے سے46091.96پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس32ماہ بعد 46ہزار کی […]