کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، کے سی آر کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات

کراچی (ویب ڈیسک)

کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، سپریم کورٹ کے احکامات پر دو دہائیوں بعد کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر دیئے گئے۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے 11 بوگیاں اور 2 انجن سٹی ریلوے سٹیشن پہنچا دیئے گئے، واشنگ ٹریک پر ٹرین کی دھلائی اور مینیٹننس کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ٹرین میں ایل سی ڈی، چارجنگ پوٹ کینٹین، واش روم اور پنکھوں سمیت دیگر سہولیات بھی رکھی گئی ہیں۔

19 نومبر سے اورنگی ٹاؤن تا پپری سٹیشن تک سرکلر ریلوے چلائی جائے گی۔ برسوں بعد کے سی آر کی بحالی سے بہتر سفری سہولت میسر آنے کی توقعات پر شہری اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق آج مخصوص روٹ پر آزمائشی طور پر ٹرین چلائی جائَے گی، جس کے بعد ٹرین کی سپیڈ اور سفری دورانیہ کا حتمی تعین کیا جائے گا۔

Editor

Next Post

کورونا وائرس، بلوچستان حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

بدھ نومبر 18 , 2020
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے […]