کراچی کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

کراچی: (ویب ڈیسک)

کراچی کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کی گرج برس تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، ملیر، شاہ فیصل کالونی، لیاری، ناظم آباد سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برسے، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے سڑکیں ندی نالے بن گئیں، شہر کے نشیبی علاقوں میں دوبارہ اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

حیدر آباد میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، زیریں سندھ میں رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، پنگریو، ملکانی شریف سمیت کئی علاقے مکمل پانی میں گھر گئے متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہے۔

Editor

Next Post

ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 9 ہزار 31 رہ گئی

منگل اگست 25 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 9 ہزار 31 رہ گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 450 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا  کے 450 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے […]