کراچی :4ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں میں واش روم کی سہولت نہ ہونے کا انکشاف

سرکاری اسکولوں میں تزین و آرائش کے نام 45 کروڑ جاری ہوئے لیکن پھر بھی اسکول بنیادی سہولت سے محروم ہیں ۔سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو رپورٹ ارسال

کراچی (ویب ڈیسک)

کراچی میں4ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں میں واش روم کی سہولت نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کئی اسکولوں میں پینے کا پانی بھی نہیں ۔اس ضمن میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں تزین و آرائش کے نام 45 کروڑ جاری ہوئے لیکن پھر بھی اسکول بنیادی سہولت سے محروم ہیں 4 ہزار سرکاری اسکولوں میں بیت الخلاء کی سہولت نہیں ہے جبکہ سرکاری اسکول کے طلبا ہاتھ دھونے اور پینے کے پانی جیسی سہولت سے بھی محروم ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری اسکولوں کے لئے اربوں کا بجٹ مختص کیا گیا، لیکن اسکول کھولنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار نہ کیا جا سکا۔محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے لئے ایس او پیز تیار کر لی ہے مگر سرکاری اسکول کے بچے ان ایس او پیز پر عمل نہیں کر سکیں گے دوسری جانب شہر کے پرائیوٹ اسکولوں میں ہینڈ سینیٹائزر، ڈس انفیکشن اور فیور چیک کرنے کی سہولت ہوگی۔

Editor

Next Post

e-Paper – Daily Wifaq – Rawalpindi – 07-09-2020

پیر ستمبر 7 , 2020