کورونا آؤٹ آف کنٹرول: 24 گھنٹے کے دوران 37 افراد کی زندگیاں نگل لیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 92 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 296 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 304 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 8 ہزار 822، سندھ میں ایک لاکھ 53 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 472، بلوچستان میں 16 ہزار 274، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 416، اسلام آباد میں 23 ہزار 122 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 139 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 48 لاکھ 47 ہزار 105 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 923 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 21 ہزار 563 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 219 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 37 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 92 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 455، سندھ میں 2 ہزار 718، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 303، اسلام آباد میں 250، بلوچستان میں 155، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 118 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Editor

Next Post

ترقی پذیر ممالک کو قرض ادائیگی کی مہلت میں توسیع دی جائے: منیر اکرم

جمعہ نومبر 13 , 2020
نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے 20 بڑی عالمی معاشی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی ادائیگی کے لئے دی گئی مہلت میں اس وقت تک توسیع دیں جب تک یہ ممالک اِس وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی تباہی سے […]