کورونا ایس اوپیزعمل نہ کیا گیا توحکومت سخت اقدامات کرے گی، اسدعمر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی 50 روز کے دوران بلند ترین شرح نوٹ کی گئی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 2.37 فیصد رہی، کورونا کےمثبت کیسزکی شرح 50 دن میں سب سے زیادہ ہے۔ آخری بار کورونا مثبت کیسز کی یہ شرح 23 اگست کو تھی۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ گزشتہ 4 روزکے دوران کورونا سے یومیہ اموات کی اوسط 11 ہے۔ یہ سب کورونا کے دوبارہ بڑھنے کی نشانیاں ہیں۔

اسد عمرنے مزید کہا کہ مظفرآباد میں کورونا مثبت آنے کی شرح بلند ترین ہے، اس کے علاوہ کراچی میں بھی اس کی شرح زیادہ ہے، لاہور اور اسلام آباد میں کورونا کیس بڑھ رہے ہیں، یہی موقع ہے کہ ہم سب کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کو سنجیدہ لیں، دوسری صورت میں حکومت کو سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز میں کورونا سے 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک میں اس وقت فعال مریضوں کی تعداد بھی 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Editor

Next Post

e-Paper – Daily Wifaq – Rawalpindi – 16-10-2020

جمعہ اکتوبر 16 , 2020