کورونا: سعودی عرب کی تمام غیر ملکی پروازوں پر پابندی، پاکستان سے بھی فلائٹس منسوخ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

سعودی حکام نے کورونا وائرس کے باعث تمام بین الاقوامی پروازوں پر ایک ہفتے کی پابندی لگا دی، جس کے باعث پی آئی اے کی جدہ جانیوالی پروازیں منسوخ کر دیں گئیں۔

پی آئی اے نے سعودی حکام کی ہدایات کی روشنی میں آج تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔ پی کے 9739 اور 9760 ملتان جدہ لاہور منسوخ کر دی گئی۔ پی آئی اے کی لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہور دمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی بھی منسوخ کر دی۔ لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان، مدینہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی منسوخ ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق جب تک پروازوں کے اجازت نامہ دوبارہ حاصل نہیں ہوتا، پروازیں منسوخ رہیں گی، تمام متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا، تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سنٹر کے ذریعہ اندراج کروائیں تاکہ ان کو بروقت معلومات مہیا کی جاسکیں۔

Editor

Next Post

نون لیگ کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں

پیر دسمبر 21 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ نون کی سینیٹر محترمہ کلثوم پروین بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں۔ سینیٹ میں مسلم لیگ نون کی نمائندگی کرنے والی سینیٹر کلثوم پروین گزشتہ کئی ہفتے سے کورونا وائرس کا شکار تھیں، سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے بھی سینیٹر کلثوم پروین کے […]