کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق، 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ2  ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 369 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 70 لاکھ 002 ہزار 706 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 435 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ22 ہزار 999 ، پنجاب میں ایک لاکھ 43 ہزار 511، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 536، اسلام آباد میں 38 ہزار 842، بلوچستان میں 18 ہزار 314، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 430 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 878 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد33ہزار124ہوگئی ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 558 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں 3 ہزار 313 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 828 ہوگئی ہے۔

Editor

Next Post

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمہ میں 3 ملزمان کو سزائے موت

جمعہ جنوری 8 , 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمہ میں 3 ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ایک ملزم پروفیسر انوار کو دس سال قید اور […]