کورونا سے 24 گھنٹے میں 9 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 6 ہزار 977 تک پہنچ گئی

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ اموات میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اموات کی تعداد 6 ہزار 977 ہو گئی۔ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 تک جا پہنچی جبکہ 3 لاکھ 18 ہزار 881 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

کورونا کیسز بڑھنے لگے، این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 977 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 650 نئے مریض سامنے آئے۔ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 تک جا پہنچی۔ این سی او سی کے مطابق 972 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 1 لاکھ 50 ہزار 169، خیبرپختونخوا 40 ہزار657، پنجاب میں 1لاکھ 6 ہزار 922، اسلام آباد 21 ہزار 861، بلوچستان میں 16 ہزار 106 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 758 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار366ہو گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 33 ہزار 340 جبکہ ملک بھر میں 47 لاکھ 9 ہزار 603 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

 

Editor

Next Post

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

پیر نومبر 9 , 2020
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے بجلی 98 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست […]