کورونا مزید 5 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 23 ہزار 452 شہری متاثر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 659 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 452 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 440 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 652، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 841، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 652، بلوچستان میں 15 ہزار 688، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 59، اسلام آباد میں 18 ہزار 69 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 498 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 41 لاکھ ایک ہزار 115 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 91 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 7 ہزار 409 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 526 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 659 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 298، سندھ میں 2 ہزار 581، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 195، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 82 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Editor

Next Post

کے ایم ڈی سی کا عملہ 9 ماہ سے ﺗﻨﺨﻮﺍﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﻋﺪﻡ ﺍﺩﺍﺋﯿﮕﯽ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ

پیر اکتوبر 19 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک) ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﺍﯾﻨﮉ ﮈﯾﻨﭩﻞ ﮐﺎﻟﺞ (کے ایم ڈی سی) ﮐﮯ ﮈﯾﻨﭩﻞ ﮨﺎﺅﺱ ﺁﻓﯿﺴﺮﺯ کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں عملے کا کہنا تھا کہ وہ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 9 ﻣﺎﮦ ﺳﮯ ﺳﻨﮕﯿﻦ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﯿﮟ۔ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﺍﯾﻨﮉ ﮈﯾﻨﭩﻞ ﮐﺎﻟﺞ کے عملے کی جانب سے احتجاج […]