کورونا مزید 78 زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 2 لاکھ 21 ہزار 896 شہری متاثر

لاہور: پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 896 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 78 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 551 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 13 لاکھ 50 ہزار 773 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 941 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 13 ہزار 623 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 479 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 78 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 551 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 819، سندھ میں ایک ہزار 437، خیبر پختونخوا میں 983، اسلام آباد میں 129، بلوچستان میں 122، گلگت بلتستان میں 28 اور آزاد کشمیر میں 33 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Editor

Next Post

مقبوضہ کشمیر :'سوپور حملہ' پچھلے 48گھنٹے میں گوگل پر سرچ میں سرفہرست

جمعہ جولائی 3 , 2020
مقبوضہ کشمیر :’سوپور حملہ’ پچھلے 48گھنٹے میں گوگل پر سرچ میں سرفہرست کورونا وائرس دوسرے نمبر پر جبکہ بھارت – چین کے درمیان کشیدگی تیسرے نمبر پر  تین سالہ بچے کی تصویر بھی گوگل کی سرچ میں پہلے نمبر پر رہی   سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)گوگل انڈیا کے مطابق گزشتہ 48 […]